کشمیر امن
No Result
View All Result
انگریزی میں پڑھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ خبریں
  • جموں و کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • تعلیم
  • سیاست
  • ایڈیٹر کی پسند
  • اداریہ
  • نقطہ نظر
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • ای پیپر
  • صفحہ اول
  • تازہ خبریں
  • جموں و کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • تعلیم
  • سیاست
  • ایڈیٹر کی پسند
  • اداریہ
  • نقطہ نظر
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • ای پیپر
No Result
View All Result
کشمیر امن
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ خبریں
  • جموں و کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • تعلیم
  • سیاست
  • ایڈیٹر کی پسند
  • اداریہ
  • نقطہ نظر
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • ای پیپر
صفحہ اول جموں و کشمیر کشمیر

امرناتھ گپھا تک پہنچنا ہوگا مزید آسان؛ پہلگام، سونہ مرگ سے گپھا تک روپ وے بنانے کی تجویز

کشمیر امن نیوز سروس از کشمیر امن نیوز سروس
13 اکتوبر 2026
in کشمیر
امرناتھ گپھا تک پہنچنا ہوگا مزید آسان؛ پہلگام، سونہ مرگ سے گپھا تک روپ وے بنانے کی تجویز

سرینگر//ایجنسی //کشمیر کے فلک بوس پہاڑوں میں واقع پوتر امرناتھ گپھا تک پہنچنے کا سفر شردھالوؤں کے لیے آنے والے وقت میں مزید آسان ہونے کی امید ہے۔ حکام نے اس مذہبی مقام تک جانے والے دونوں راستوں – پہلگام اور سونہ مرگ – پر روپ وے (کیبل کار) بنانے کے لیے تجاویز طلب کی ہیں۔ ہر سال لاکھوں ہندو شردھالو پہلگام کے نونہ ون بیس کیمپ اور سونہ مرگ کے بالتل بیس کیمپس سے گپھا تک پیدل سفر کرتے ہیں۔حکام نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ہمالیہ کے پہاڑوں میں مجموعی طور پر 64 کلومیٹر سے زیادہ طویل سات روپ وے منصوبوں پر کام شروع کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ مرکزی حکومت نے ان منصوبوں کی تفصیلی رپورٹ (ڈی پی آر) تیار کرنے کے لیے مشیروں سے تجاویز طلب کی ہیں۔روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز کی مرکزی وزارت کے تحت کام کرنے والے ادارے نیشنل ہائی ویز لاجسٹکس مینجمنٹ لمیٹڈ” (این ایچ ایل ایم ایل) کو ملک بھر میں ’پروت مالا پریوجنا‘ (قومی روپ وے ترقیاتی پروگرام) کے تحت روپ وے منصوبے تیار کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ جموں و کشمیر میں اس منصوبے کے تحت امرناتھ گپھا کے آس پاس اونچے اور دشوار گزار پہاڑی راستوں میں مجموعی طور پر 48 کلومیٹر طویل تین کیبل کار منصوبے شامل ہیں۔ یہ روپ وے پہلگام اور سونہ مرگ کی جانب سے گپھا تک پہنچنے والے دونوں راستوں پر بنائے جانے کی تجویز ہے۔حکام نے جنوبی کشمیر کے پہلگام میں امرناتھ کے بیس کیمپ سے چندن واڑی تک 14 کلومیٹر طویل کیبل کار بنانے کی تجویز پیش کی ہے۔ اس کے بعد چندن واڑی سے پوتر گپھا تک 23 کلومیٹر طویل روپ وے کی تجویز ہے۔ اسی طرح وسطی کشمیر کے سونہ مرگ کی جانب سے بالتل کے راستے پر بھی روپ وے بنانے کا منصوبہ ہے، جس کی مجوزہ لمبائی 11.6 کلومیٹر ہوگی۔بھگوان شیو سے منسوب امرناتھ گپھا ہندوؤں کے مقدس ترین مذہبی مقامات میں شمار ہوتی ہے۔ ملک بھر سے شردھالو ہر سال یہاں شیو لنگم کا درشن کرنے آتے ہیں۔ یہ گپھا سطح سمندر سے 3,888 میٹر کی بلندی پر ہمالیہ کے پہاڑوں کے اندر واقع ہے اور سال کے بیشتر حصے میں برف سے ڈھکی رہتی ہے۔پہلگام قصبے سے گپھا تک کا فاصلہ 48 کلومیٹر ہے، لیکن چٹانوں اور تنگ راستوں سے گزرنے کی وجہ سے یہ سفر پیدل، ٹٹو یا خچر پر سوار ہوکر ہی طے کیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب، سرینگر-لیہہ شاہراہ کے قریب سونہ مرگ سے بالتل والے راستے کے ذریعے گپھا تک پہنچنے کا فاصلہ تقریباً 14 کلومیٹر ہے، جسے پیدل طے کرنے میں پورا دن لگ سکتا ہے۔روپ وے کی تعمیر سے شردھالوؤں کے لیے گپھا تک پہنچنا آسان ہو سکتا ہے۔ خاص طور پر بزرگوں کو اس سے بڑی راحت ملنے کی امید ہے، کیونکہ عمر رسیدہ افراد کو مختلف طبی مسائل کے باعث دشوار گزار پہاڑی راستوں پر سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

پچھلی خبر

پناما میں 6.1 شدت کا زلزلہ، تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں

اگلی خبر

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے دربارمؤو اِنتظامات کا جائزہ لیا

کشمیر امن نیوز سروس

کشمیر امن نیوز سروس

کشمیر امن جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والا ایک نیوز ادارہ ہے جو خطے اور اس سے باہر کی خبروں، معلومات اور مختلف نقطۂ نظر کو قارئین تک پہنچاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ساگر نے پاور سیکٹر کا جائزہ لیا اور سرماکی جامع تیاریوں او رمنصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایت
کشمیر

ساگر نے پاور سیکٹر کا جائزہ لیا اور سرماکی جامع تیاریوں او رمنصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایت

30 اکتوبر 2026
کشمیر

کابینہ نے162.72 کروڑ روپے کی لاگت سے جموں و کشمیر میں دو نئے صنعتی اسٹیٹس کی منظوری دی

30 اکتوبر 2026
منوج سنہا سے آئی ایف ایس افسران کی ملاقات۔ جموں و کشمیر کی عالمی تشہیر پر تبادلہ خیال
کشمیر

منوج سنہا سے آئی ایف ایس افسران کی ملاقات۔ جموں و کشمیر کی عالمی تشہیر پر تبادلہ خیال

23 اکتوبر 2026
پٹیشن کمیٹی نے اشیائے خورد نوش میں ملاوٹ کا جائزہ لیا
کشمیر

پٹیشن کمیٹی نے اشیائے خورد نوش میں ملاوٹ کا جائزہ لیا

23 اکتوبر 2026
جاوید رانا نے ’فارسٹ رائٹس ایکٹ کی مؤثر عمل آوری پر زور دِیا
کشمیر

جاوید رانا نے ’فارسٹ رائٹس ایکٹ کی مؤثر عمل آوری پر زور دِیا

23 اکتوبر 2026
صحت اور عمر کے باعث اپنی اصل تنظیم ’آر ایس ایس‘ میں واپسی کا فیصلہ کیا: اشوک کول
کشمیر

صحت اور عمر کے باعث اپنی اصل تنظیم ’آر ایس ایس‘ میں واپسی کا فیصلہ کیا: اشوک کول

22 اکتوبر 2026

کشمیر امن

کشمیر امن جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والا ایک نیوز ادارہ ہے جو خطے اور اس سے باہر کی خبروں، معلومات اور مختلف نقطۂ نظر کو قارئین تک پہنچاتا ہے۔

مقامی میڈیا کے منظرنامے میں مضبوط موجودگی کے ساتھ، کشمیر امن اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے 24×7 خبروں کی کوریج فراہم کرتا ہے، جبکہ اس کی پرنٹ اشاعت اور ای پیپر ایڈیشن بھی قارئین کے لیے دستیاب ہیں۔

پتہ: نزد مسجد شریف، ابی گزر، سری نگر، جموں و کشمیر - 190001۔
موبائل: +91-9906123456
ای میل: kashmiramaneditor@gmail.com

گوشہ

  • اداریہ
  • ایڈیٹر کی پسند
  • بڑی خبر
  • تازہ ترین خبریں
  • تعلیم
  • جموں و کشمیر
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • قومی خبریں
  • نقطہ نظر
  • ٹاپ کنٹینٹ
  • ٹیکنالوجی
  • کشمیر
  • کھیل

اہم صفحات

  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • اپنی تحریر بھیجیں
  • پرائیویسی پالیسی

ہمارے ساتھ جڑیں

فیس بک انسٹاگرام ایکس یوٹیوب

© 2026 کشمیر امن - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
ڈیزائن اور تیار کردہ: معروف لون

imunify-bot-check
No Result
View All Result
  • اپنی تحریر بھیجیں
  • تازہ خبریں
  • رابطہ کریں
  • صفحہ اول
  • پرائیویسی پالیسی
  • ہمارے بارے میں

© 2026 کشمیر امن - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
ڈیزائن اور تیار کردہ: معروف لون