کشمیر امن
No Result
View All Result
انگریزی میں پڑھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ خبریں
  • جموں و کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • تعلیم
  • سیاست
  • ایڈیٹر کی پسند
  • اداریہ
  • نقطہ نظر
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • ای پیپر
  • صفحہ اول
  • تازہ خبریں
  • جموں و کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • تعلیم
  • سیاست
  • ایڈیٹر کی پسند
  • اداریہ
  • نقطہ نظر
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • ای پیپر
No Result
View All Result
کشمیر امن
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ خبریں
  • جموں و کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • تعلیم
  • سیاست
  • ایڈیٹر کی پسند
  • اداریہ
  • نقطہ نظر
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • ای پیپر
صفحہ اول جموں و کشمیر کشمیر

پٹیشن کمیٹی نے اشیائے خورد نوش میں ملاوٹ کا جائزہ لیا

جدید ترین لیبارٹریوں کے قیام پر زور دِیا

کشمیر امن نیوز سروس از کشمیر امن نیوز سروس
23 اکتوبر 2026
in کشمیر
پٹیشن کمیٹی نے اشیائے خورد نوش میں ملاوٹ کا جائزہ لیا

سری نگر//جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی پٹیشن کمیٹی نے آج اسمبلی سیکرٹریٹ سری نگر میں پیرزادہ فاروق احمد شاہ کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد کی جس میں جموں و کشمیر میں ضروری اشیائے خورد و نوش میں ملاوٹ اور سری نگر کی تحصیل حضرت بل کے علاقے کھمبر میں سرکاری اَراضی کی غیر قانونی تقسیم پر غور و خوض کیا گیا۔میٹنگ میں اراکین اسمبلی میر محمد فیاض، جاوید ریاض (بیدار) اور ڈاکٹر سجاد شفیع نے شرکت کی۔چیئرمین پیرزادہ فاروق احمد شاہ نے کہا کہ ضروری اشیائے خورد و نوش میں ملاوٹ شہریوں کی روزمرہ کیا زِندگی سے منسلک صحت عامہ کا ایک سنگین مسئلہ ہے۔ اُنہوں نے محکمہ کو زیرو ٹالرنس کی پالیسی برقرار رکھنے، اِنسپکشن کو بڑھانے، بروقت جانچ کو یقینی بنانے ، خالی اَسامیوں کو پُر کرنے ،لیبارٹریوں کو مضبوط کرنے،فیصلہ ساز اَتھارٹیوں کے ذریعے مقدمات کا جلد نمٹارا کرنے اور مشن سیف فوڈ کے تحت آئی اِی سی کی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی ہدایت دِی۔ اُنہوں نے جموں و کشمیر دونوں خطوں میں ایک جدید ترین لیبارٹری کے قیام پر زور دیا تاکہ خوراک کے نمونوں کی بروقت جانچ کی جا سکے۔کمشنرفوڈ اینڈ ڈرگس اَتھارٹی جے اینڈ کے خالد جہانگیر نے ایک جامع سٹیٹس رِپورٹ پیش کی جس میں اِدارے کا جائزہ، عملے کی تعداد، کمیٹی کی سفارشات پراَپ ڈیٹ کردہ اے ٹی آر 3؍ اگست2026 ء کو جاری کی گئی ہدایات اے ٹی آر ، آئی اِی سی سرگرمیاں اور ایف ایس ایس اے آئی کے مینڈیٹ کے مطابق نفاذ کے اہم نکات شامل تھے۔نفاذ کے حوالے سے بتایا گیا کہ 2026-27 کے دوران اکتوبر تک 11,720 معائینے کئے گئے جن میں 6,259 نفاذی اور 2,508 نگرانی کے نمونے اُٹھائے گئے جبکہ 5,179 نمونوں کی جانچ موبائل فوڈ ٹیسٹنگ وینز (ایم ایف ٹی ویز) کے ذریعے کی گئی۔ اِس کے علاوہ اپریل سے اکتوبر 2026 ء تک تازہ سبزیوں، پیک شدہ پینے کے پانی، نیوٹراسیوٹیکلز، خوردنی تیل و چکنائی، گھی، شہد، دودھ اور دودھ سے بنی مصنوعات، مصالحوں، کیفین والے مشروبات، گوشت کی مصنوعات، بیکری مصنوعات اور تیار شدہ کھانوں پر خصوصی نفاذ کی مہمات چلائی گئیں۔کمیٹی نے سری نگر کی تحصیل حضرت بل کے علاقے کھمبر میں مبینہ تجاوزات اور اَراضی کی غیر قانونی تقسیم سے متعلق درخواست نمبر 2 کے حوالے سے ایڈیشنل ڈِپٹی کمشنرسری نگر کو ہدایت دی کہ وہ ریونیو ریکارڈ کی تصدیق کریں، زمینی صورتحال کا جائزہ لیں اور مبینہ تجاوزات اور غیر قانونی تقسیم پر ایک جامع رِپورٹ پیش کریں۔ کمیٹی نے سرکاری اور نجی اراضی کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ تصدیق کے بعد قانون کے مطابق مناسب کارروائی عمل میں لائی جائے۔میٹنگ میں جوائنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سری نگر، ایس ڈِی ایم چاڈورہ، فوڈ سیفٹی اَفسران، سٹیٹ نوڈل آفیسر ایف ڈِی اے اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران نے بھی شرکت کی۔

پچھلی خبر

جاوید رانا نے ’فارسٹ رائٹس ایکٹ کی مؤثر عمل آوری پر زور دِیا

اگلی خبر

منوج سنہا سے آئی ایف ایس افسران کی ملاقات۔ جموں و کشمیر کی عالمی تشہیر پر تبادلہ خیال

کشمیر امن نیوز سروس

کشمیر امن نیوز سروس

کشمیر امن جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والا ایک نیوز ادارہ ہے جو خطے اور اس سے باہر کی خبروں، معلومات اور مختلف نقطۂ نظر کو قارئین تک پہنچاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ساگر نے پاور سیکٹر کا جائزہ لیا اور سرماکی جامع تیاریوں او رمنصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایت
کشمیر

ساگر نے پاور سیکٹر کا جائزہ لیا اور سرماکی جامع تیاریوں او رمنصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایت

30 اکتوبر 2026
کشمیر

کابینہ نے162.72 کروڑ روپے کی لاگت سے جموں و کشمیر میں دو نئے صنعتی اسٹیٹس کی منظوری دی

30 اکتوبر 2026
منوج سنہا سے آئی ایف ایس افسران کی ملاقات۔ جموں و کشمیر کی عالمی تشہیر پر تبادلہ خیال
کشمیر

منوج سنہا سے آئی ایف ایس افسران کی ملاقات۔ جموں و کشمیر کی عالمی تشہیر پر تبادلہ خیال

23 اکتوبر 2026
جاوید رانا نے ’فارسٹ رائٹس ایکٹ کی مؤثر عمل آوری پر زور دِیا
کشمیر

جاوید رانا نے ’فارسٹ رائٹس ایکٹ کی مؤثر عمل آوری پر زور دِیا

23 اکتوبر 2026
صحت اور عمر کے باعث اپنی اصل تنظیم ’آر ایس ایس‘ میں واپسی کا فیصلہ کیا: اشوک کول
کشمیر

صحت اور عمر کے باعث اپنی اصل تنظیم ’آر ایس ایس‘ میں واپسی کا فیصلہ کیا: اشوک کول

22 اکتوبر 2026
سیکرٹری MoSJ&E نے جموں و کشمیر کی بنیادی سطح پر فلاحی رسائی اور منشیات کے خلاف حکومت کے جامع انداز کی تعریف کی
کشمیر

سیکرٹری MoSJ&E نے جموں و کشمیر کی بنیادی سطح پر فلاحی رسائی اور منشیات کے خلاف حکومت کے جامع انداز کی تعریف کی

22 اکتوبر 2026

کشمیر امن

کشمیر امن جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والا ایک نیوز ادارہ ہے جو خطے اور اس سے باہر کی خبروں، معلومات اور مختلف نقطۂ نظر کو قارئین تک پہنچاتا ہے۔

مقامی میڈیا کے منظرنامے میں مضبوط موجودگی کے ساتھ، کشمیر امن اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے 24×7 خبروں کی کوریج فراہم کرتا ہے، جبکہ اس کی پرنٹ اشاعت اور ای پیپر ایڈیشن بھی قارئین کے لیے دستیاب ہیں۔

پتہ: نزد مسجد شریف، ابی گزر، سری نگر، جموں و کشمیر - 190001۔
موبائل: +91-9906123456
ای میل: kashmiramaneditor@gmail.com

گوشہ

  • اداریہ
  • ایڈیٹر کی پسند
  • بڑی خبر
  • تازہ ترین خبریں
  • تعلیم
  • جموں و کشمیر
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • قومی خبریں
  • نقطہ نظر
  • ٹاپ کنٹینٹ
  • ٹیکنالوجی
  • کشمیر
  • کھیل

اہم صفحات

  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • اپنی تحریر بھیجیں
  • پرائیویسی پالیسی

ہمارے ساتھ جڑیں

فیس بک انسٹاگرام ایکس یوٹیوب

© 2026 کشمیر امن - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
ڈیزائن اور تیار کردہ: معروف لون

imunify-bot-check
No Result
View All Result
  • اپنی تحریر بھیجیں
  • تازہ خبریں
  • رابطہ کریں
  • صفحہ اول
  • پرائیویسی پالیسی
  • ہمارے بارے میں

© 2026 کشمیر امن - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
ڈیزائن اور تیار کردہ: معروف لون