جموں//وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں کے بکر م چوک میں پیش آئے بھیانک آتشزدگی کے واقعے پر گہر ے دُکھ اور افسوس کا اِظہار کرتے ہوئے متاثرہ اَفراد کے ساتھ دِلی ہمدردی کا اِظہار کیا ہے۔اُنہوں نے ضلعی اِنتظامیہ کو فوری طور پر ریلیف فراہم کرنے اور متاثرہ اَفراد کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت دی۔وزیراعلیٰ نے اِنتظامیہ کو یہ بھی کہا کہ نقصان کا مکمل اور تفصیلی جائزہ لیا جائے اور متاثرین کی ضروریات پوری کرنے کے لئے مناسب اَقدامات کئے جائیں۔گزشتہ شام بکرم چوک کے قریب واقع ویئر ہاؤس میں زبردست آگ بھڑک اُٹھی جو پھیل کر آس پاس کی کئی عمارتوں تک جا پہنچی جن میں کاروباری مراکز بھی شامل ہیں۔






