کشمیر امن
No Result
View All Result
انگریزی میں پڑھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ خبریں
  • جموں و کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • تعلیم
  • سیاست
  • ایڈیٹر کی پسند
  • اداریہ
  • نقطہ نظر
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • ای پیپر
  • صفحہ اول
  • تازہ خبریں
  • جموں و کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • تعلیم
  • سیاست
  • ایڈیٹر کی پسند
  • اداریہ
  • نقطہ نظر
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • ای پیپر
No Result
View All Result
کشمیر امن
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ خبریں
  • جموں و کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • تعلیم
  • سیاست
  • ایڈیٹر کی پسند
  • اداریہ
  • نقطہ نظر
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • ای پیپر
صفحہ اول ایڈیٹر کی پسند

لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر پولیس کو ’’ جشن ڈل2026‘‘ کے کامیاب اِنعقاد پر مُبارک باد دِی

نوجوانوں سے بڑے خواب دیکھنے اور منشیات سے پاک معاشرہ تعمیر کرنے پر زور دِیا

کشمیر امن نیوز سروس از کشمیر امن نیوز سروس
15 اکتوبر 2026
in ایڈیٹر کی پسند
لیفٹیننٹ گورنر نے گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر کو ’اِنٹر نل میڈیسن کانفرنس‘ کے اِنعقاد پر مُبارک باد دِی

سری نگر//انفو// لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جموں و کشمیر پولیس کو ’’جشن ڈل 2026 ‘‘کے کامیاب اِنعقاد پر مُبارک باد پیش کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے پیغام میں کہا کہ کھیل اِنسانی صلاحیت، اِستقامت اور اِجتماعی اُمنگوں کا جشن ہے۔ اُنہوں نے کھلاڑیوں کے جوش و خروش اور جموں و کشمیر پولیس کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھیل نہ صرف چمپئن پیدا کرتے ہیں بلکہ نوجوانوں میں عزمِ مصمم، صبر اور حوصلہ بھی پیدا کرتے ہیں۔اُنہوں نے ’ جشن ڈل‘ کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایونٹ اَب محض ایک سالانہ مقابلے سے بڑھ کر ایک روایت بن چکی ہے جس کا جموں و کشمیر کے لوگوں سے جذباتی رشتہ قائم ہو چکا ہے۔ گزشتہ چند دِنوں کے دوران تقریباً 600 نوجوان کھلاڑیوں نے کیاکنگ، کینوئنگ، روئنگ، سکلنگ اور روایتی شکارا ریس سمیت 20 آبی کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیا ۔ ان مقابلوں نے خطے میں کھیلوں کی وسیع صلاحیت اور آبی کھیلوں کی متحرک کلچر کو اُجاگر کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ بڑے خواب دیکھیں اور لگن و خلوص کے ساتھ بہترین کارکردگی دِکھانے کی کوشش کریں۔اُنہوں نے جموں و کشمیر پولیس کے اَقدامات کے ذریعے پروان چڑھنے والے کھلاڑیوں کی کامیابیوں کا ذِکر کرتے ہوئے اَپنے پیغام میں کہا کہ نوجوان کھلاڑی ایک شاندار ورثے کے امین ہیں اور یونین ٹیریٹری کے کھیلوں کے مستقبل کے سفیر ہیں۔اُنہوں نے لچک ،سخت محنت اور خود اعتمادی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عزم اور استقامت کے ساتھ مقابلہ کیا جائے تو کوئی بھی چیلنج ناقابلِ عبور نہیں رہتا ۔ اُنہوں نے کھلاڑیوں اور شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ایک صحت مند اور منشیات سے پاک معاشرے کی تعمیر میں اَپنا کردار اَدا کریں۔اُنہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہاکہ کھیل نوجوانوں کو بااِختیار بنانے کے لئے ایک تعمیری راستہ فراہم کرتے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ جشن ڈل جیسے اَقدامات نوجوانوں کی توانائی کو قوم کی تعمیر، تخلیقی صلاحیتوں اور مثبت سماجی تبدیلی کی جانب گامزن کرتے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر پولیس کے سول ایکشن پروگرام اور نوجوانوں پر مرکوز اقدامات بشمول’’رن فار یونٹی‘‘ اور آنے والی’’پیڈل فار پیراڈائز‘‘ ریلی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ان کوششوں سے اعتماد، کمیونٹی کی شرکت اور نوجوانوں کی شمولیت کو تقویت ملی ہے۔اُنہوں نے تمغہ جیتنے والوں کو مُبارک باد دیتے ہوئے ان پر عاجز رہنے کی تاکید کی جبکہ دیگر شرکأ کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ناکامیوں کو مستقبل کی کامیابی کے لئے قدم قدم کے طورپر دیکھیں۔اُنہوں نے اَپنے پیغام میںاس اعتماد کا اظہار کیا کہ جموں و کشمیر کا آبی کھیلوں کا ماحولیاتی نظام بڑھتا رہے گاجس سے آنے والے برسوں میں نوجوان کھلاڑیوں کے لئے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔

 

پچھلی خبر

سکینہ ایتو نے سول سوسائٹی کے اراکین اور والدین ایسوسی ایشنز کے ساتھ اسکولی تعلیم کے شعبے کے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا

اگلی خبر

سیکرٹری ٹوراِزم نے رائیل سپرنگس گولف کورس سری نگر میں کام کاج ، اپریشنل کارکردگی اور بنیادی ڈھانچے کی دیکھ ریکھ کا جائزہ لیا

کشمیر امن نیوز سروس

کشمیر امن نیوز سروس

کشمیر امن جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والا ایک نیوز ادارہ ہے جو خطے اور اس سے باہر کی خبروں، معلومات اور مختلف نقطۂ نظر کو قارئین تک پہنچاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملک میں ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ پر توجہ
ایڈیٹر کی پسند

شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ بہتر بنانے پر زور

6 اکتوبر 2026
جموں و کشمیر اسمبلی میں عوامی مسائل پر بحث کی ضرورت
ایڈیٹر کی پسند

نوجوانوں کے روزگار کا مسئلہ سیاسی ترجیحات میں شامل

6 اکتوبر 2026
سوشل میڈیا: وقت کا بہترین استعمال یا سب سے بڑا ضیاع؟
ایڈیٹر کی پسند

کیا نوجوان کتابوں سے دور ہو رہے ہیں؟

6 اکتوبر 2026
تعلیم صرف ڈگری نہیں
اداریہ

تعلیم صرف ڈگری نہیں

6 اکتوبر 2026

کشمیر امن

کشمیر امن جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والا ایک نیوز ادارہ ہے جو خطے اور اس سے باہر کی خبروں، معلومات اور مختلف نقطۂ نظر کو قارئین تک پہنچاتا ہے۔

مقامی میڈیا کے منظرنامے میں مضبوط موجودگی کے ساتھ، کشمیر امن اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے 24×7 خبروں کی کوریج فراہم کرتا ہے، جبکہ اس کی پرنٹ اشاعت اور ای پیپر ایڈیشن بھی قارئین کے لیے دستیاب ہیں۔

پتہ: نزد مسجد شریف، ابی گزر، سری نگر، جموں و کشمیر - 190001۔
موبائل: +91-9906123456
ای میل: kashmiramaneditor@gmail.com

گوشہ

  • اداریہ
  • ایڈیٹر کی پسند
  • بڑی خبر
  • تازہ ترین خبریں
  • تعلیم
  • جموں و کشمیر
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • قومی خبریں
  • نقطہ نظر
  • ٹاپ کنٹینٹ
  • ٹیکنالوجی
  • کشمیر
  • کھیل

اہم صفحات

  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • اپنی تحریر بھیجیں
  • پرائیویسی پالیسی

ہمارے ساتھ جڑیں

فیس بک انسٹاگرام ایکس یوٹیوب

© 2026 کشمیر امن - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
ڈیزائن اور تیار کردہ: معروف لون

No Result
View All Result
  • اپنی تحریر بھیجیں
  • تازہ خبریں
  • رابطہ کریں
  • صفحہ اول
  • پرائیویسی پالیسی
  • ہمارے بارے میں

© 2026 کشمیر امن - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
ڈیزائن اور تیار کردہ: معروف لون