کشمیر امن
No Result
View All Result
انگریزی میں پڑھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ خبریں
  • جموں و کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • تعلیم
  • سیاست
  • ایڈیٹر کی پسند
  • اداریہ
  • نقطہ نظر
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • ای پیپر
  • صفحہ اول
  • تازہ خبریں
  • جموں و کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • تعلیم
  • سیاست
  • ایڈیٹر کی پسند
  • اداریہ
  • نقطہ نظر
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • ای پیپر
No Result
View All Result
کشمیر امن
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ خبریں
  • جموں و کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • تعلیم
  • سیاست
  • ایڈیٹر کی پسند
  • اداریہ
  • نقطہ نظر
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • ای پیپر
صفحہ اول ایڈیٹر کی پسند

وزیر اعظم مودی کی صنعتوں سے ’’بھارت فرسٹ‘‘ کو ترجیح دینے کی اپیل اور خود انحصاری پر زور

کشمیر امن نیوز سروس از کشمیر امن نیوز سروس
19 نومبر 2026
in ایڈیٹر کی پسند
مودی حکومت کی آزاد تجارتی پالیسی سے ہندوستان کی معیشت کو 140 ارب ڈالر کا فائدہ متوقع۔ عالمی رپورٹ

نئی دہلی//ایجنسی // وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو ملک کی صنعتوں سے وکست اور آتم نربھربھارت کے ہدف سے جڑنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ یہ طے کیا جائے کہ بھارتی صنعتیں اگلے 20 برسوں میں کیا حاصل کر سکتی ہیں۔ اس کے لیے انہیں طویل مدتی سرمایہ کاری کے فیصلوں میں ”بھارت فرسٹ“ کو اپنی سوچ کی بنیاد بنانا ہوگا۔ ملک کے آتم نربھربننے سے تجارت کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
اس سلسلے میں انہوں نے مہاتما گاندھی کی جانب سے 1930 میں کہی گئی بات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ”100 سال ہو گئے… لیکن 1930 میں گاندھی یہی کہہ کر گئے تھے اور آج اتنے سال بعد مجھے بھی یہی کہنا پڑ رہا ہے۔ میری بات نہ مانو، گاندھی کی تو مانو۔ وہ بھی سودیشی اورآتم نربھربھارت کی بات کہہ کر گئے تھے۔ میری اس بات کو بھی گھر گھر تک پہنچاو!“
وزیر اعظم مودی نے جمعرات کو دہلی کے بھارت منڈپم میں فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (فکی) کی سالانہ جنرل میٹنگ اور سالانہ کانفرنس کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ صنعتی شعبے کو اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ بھارت میں ایسے کون سے مینوفیکچرنگ اجزا ہیں، جن کی تیاری اور پیداوار ملک میں ہی ممکن ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے فارما صنعت کی مثال دی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو دنیا میں ”فارمیسی آف دی ورلڈ“ کہا جاتا ہے، اس کے باوجود ملک ہر سال اے پی آئی، بلک ڈرگز اور ڈرگ انٹرمیڈیٹس کی درآمد پر اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا، ”ایسی سیکڑوں کیٹیگریز ہیں، جن میں آج ہم درآمدات پر انحصار کرتے ہیں۔ ہماری فارما انڈسٹری کو سمجھنا ہوگا کہ ایسے کون سے اجزا ہیں، جنہیں ہم بھارت میں تیار کر سکتے ہیں۔ کن شعبوں میں نئی ٹیکنالوجی اور بڑے پیداواری پلانٹس میں سرمایہ کاری کرکے ہم دوسرے ممالک کے مقابلے میں زیادہ مسابقتی بن سکتے ہیں؟“
وزیر اعظم نے صنعتی شعبے سے اپیل کی کہ وہ بھارت کے زرعی شعبے میں اپنی سرمایہ کاری بڑھائیں۔ مخصوص غیر ملکی منڈیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے قابل اعتماد خریداری کا نظام قائم کریں اور ایسی مصنوعات تیار کریں جن کی ان منڈیوں میں مانگ ہو، تاکہ بھارتی مصنوعات دنیا بھر میں ملک کی پہچان بن سکیں۔
فکی کے 100 سال مکمل ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کسی ادارے کا 100 برس تک مسلسل فعال اور بیدار رہنا، بدلتے وقت کے ساتھ خود کو آگے بڑھانا اور ملک کے معاشی سفر میں اپنا کردار ادا کرتے رہنا ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔
گزشتہ 100 برسوں کے دوران بھارتی معیشت کے سفر کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 12 برسوں میں ملک نے اجتماعی کوششوں سے بہت کچھ حاصل کیا ہے۔ آج بھارت میں ترقی کی رفتار انتہائی تیز ہے۔ اسی کے ساتھ غربت سے باہر نکلنے کی رفتار بھی بہت تیز ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک کی تازہ رپورٹ ہم سب کے لیے باعث فخر ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق صرف 12 سے 13 برسوں میں بھارت کے 50 کروڑ لوگوں نے غربت کو شکست دی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ فکی بھی اس تبدیلی کی گواہ ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارت آج جس سمت میں آگے بڑھ رہا ہے، وہ درست ہے اور اس میں ملک کی کامیابی کی ضمانت موجود ہے۔

پچھلی خبر

وزیر اعلیٰ نے پونچھ ضلع کے مینڈھر کو 92.84 کروڑ روپے کے 13 ترقیاتی پروجیکٹ وقف کئے

کشمیر امن نیوز سروس

کشمیر امن نیوز سروس

کشمیر امن جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والا ایک نیوز ادارہ ہے جو خطے اور اس سے باہر کی خبروں، معلومات اور مختلف نقطۂ نظر کو قارئین تک پہنچاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

لیفٹیننٹ گورنر کا ایس کے پی اے اودھمپور میں پروبیشنری اَفسران کی پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب
ایڈیٹر کی پسند

لیفٹیننٹ گورنر کا ایس کے پی اے اودھمپور میں پروبیشنری اَفسران کی پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب

18 نومبر 2026
جموں وکشمیر ’ لوک بھون ‘ میں اُترا کھنڈ کا یوم تاسیس منایا گیا
ایڈیٹر کی پسند

لیفٹیننٹ گورنر نے سکاسٹ کشمیر میں چار بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کا اِفتتاح کیا

11 نومبر 2026
لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ جیل خانہ جات کے اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی
ایڈیٹر کی پسند

لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ جیل خانہ جات کے اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

5 نومبر 2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر ہائیر ایجوکیشن کونسل میٹنگ کی صدارت کی
ایڈیٹر کی پسند

لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر ہائیر ایجوکیشن کونسل میٹنگ کی صدارت کی

4 نومبر 2026
لیفٹیننٹ گورنر نے گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر کو ’اِنٹر نل میڈیسن کانفرنس‘ کے اِنعقاد پر مُبارک باد دِی
ایڈیٹر کی پسند

لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر پولیس کو ’’ جشن ڈل2026‘‘ کے کامیاب اِنعقاد پر مُبارک باد دِی

15 اکتوبر 2026
ملک میں ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ پر توجہ
ایڈیٹر کی پسند

شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ بہتر بنانے پر زور

6 اکتوبر 2026

کشمیر امن

کشمیر امن جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والا ایک نیوز ادارہ ہے جو خطے اور اس سے باہر کی خبروں، معلومات اور مختلف نقطۂ نظر کو قارئین تک پہنچاتا ہے۔

مقامی میڈیا کے منظرنامے میں مضبوط موجودگی کے ساتھ، کشمیر امن اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے 24×7 خبروں کی کوریج فراہم کرتا ہے، جبکہ اس کی پرنٹ اشاعت اور ای پیپر ایڈیشن بھی قارئین کے لیے دستیاب ہیں۔

پتہ: نزد مسجد شریف، ابی گزر، سری نگر، جموں و کشمیر - 190001۔
موبائل: +91-9906123456
ای میل: kashmiramaneditor@gmail.com

گوشہ

  • اداریہ
  • ایڈیٹر کی پسند
  • بڑی خبر
  • تازہ ترین خبریں
  • تعلیم
  • جموں و کشمیر
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • قومی خبریں
  • نقطہ نظر
  • ٹاپ کنٹینٹ
  • ٹیکنالوجی
  • کشمیر
  • کھیل

اہم صفحات

  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • اپنی تحریر بھیجیں
  • پرائیویسی پالیسی

ہمارے ساتھ جڑیں

فیس بک انسٹاگرام ایکس یوٹیوب

© 2026 کشمیر امن - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
ڈیزائن اور تیار کردہ: معروف لون

No Result
View All Result
  • اپنی تحریر بھیجیں
  • تازہ خبریں
  • رابطہ کریں
  • صفحہ اول
  • پرائیویسی پالیسی
  • ہمارے بارے میں

© 2026 کشمیر امن - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
ڈیزائن اور تیار کردہ: معروف لون