کشمیر امن
No Result
View All Result
انگریزی میں پڑھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ خبریں
  • جموں و کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • تعلیم
  • سیاست
  • ایڈیٹر کی پسند
  • اداریہ
  • نقطہ نظر
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • ای پیپر
  • صفحہ اول
  • تازہ خبریں
  • جموں و کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • تعلیم
  • سیاست
  • ایڈیٹر کی پسند
  • اداریہ
  • نقطہ نظر
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • ای پیپر
No Result
View All Result
کشمیر امن
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ خبریں
  • جموں و کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • تعلیم
  • سیاست
  • ایڈیٹر کی پسند
  • اداریہ
  • نقطہ نظر
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • ای پیپر
صفحہ اول جموں و کشمیر

ڈائریکٹر اِنفارمیشن نے صوبہ کشمیر کے تمام اَضلاع میں ڈِسٹرکٹ اِنفارمیشن سینٹروں(ڈِی آئی سیز) کی کاکردگی کا جائزہ لیا

مواصلاتی نظام کو مزید مؤثر اور عوامی ضروریات سے ہم آہنگ بنانے کیلئے جوابدہ اور ٹیکنالوجی پر مبنی طریقہ کار اَپنانے پر زور

کشمیر امن نیوز سروس از کشمیر امن نیوز سروس
30 اکتوبر 2026
in جموں و کشمیر
ڈائریکٹر اِنفارمیشن نے صوبہ کشمیر کے تمام اَضلاع میں ڈِسٹرکٹ اِنفارمیشن سینٹروں(ڈِی آئی سیز) کی کاکردگی کا جائزہ لیا

سری نگر//ڈائریکٹر اِنفارمیشن ممتا یادو نے آج صوبہ کشمیر بھر میں ڈِسٹرکٹ اِنفارمیشن سینٹروں( ڈی آئی سیز) کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے ایک تفصیلی میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ کا بنیادی مقصد ضلعی سطح پر اطلاعات کی ترسیل کو مضبوط بنانا اور میڈیا کے ساتھ تال میل کو بہتر بنانا اور سرکاری سرگرمیوں و عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کی مؤثر کوریج کو یقینی بنانا تھا۔میٹنگ میں جوائنٹ ڈائریکٹر اِنفارمیشن (ہیڈکوارٹرز) ڈاکٹر ظہور احمد رینہ، جوائنٹ ڈائریکٹر اِنفارمیشن کشمیر سیّد شہنواز بخاری، ڈِپٹی ڈائریکٹر اِنفارمیشن (پی آر/اے وی) جاوید احمد راتھر، ڈِپٹی ڈائریکٹر (پی آر) کشمیر محمد رفیق زلہ، ڈپٹی ڈائریکٹر (ہیڈکوارٹرز) کشمیر زُبیر احمد، کلچرل آفیسر، فیلڈ پبلسٹی آفیسر، صوبہ کشمیر کے تمام اضلاع کے ڈِسٹرکٹ اِنفارمیشن اَفسران اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔دورانِ میٹنگ ڈائریکٹر اِنفارمیشن نے ڈِسٹرکٹ اِنفارمیشن سینٹروں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا جس میں ان کی تشہیری سرگرمیوں، میڈیا تک رسائی، فیلڈ سطح پر کوریج، بنیادی ڈھانچے، اَفرادی قوت کی ضروریات اور مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ممتا یادو نے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ (ڈِی آئی پی آر) کے بنیادی سطح کے مواصلاتی نیٹ ورک کے طور پر ڈِسٹرکٹ انفارمیشن سینٹروںکی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان مراکز کا اہم کردار ہے کہ وہ حکومت کی پالیسیوں، پروگراموں، ترقیاتی اقدامات اور عوامی فلاح و بہبود کی سکیموں کے بارے میں معلومات بروقت، درست اور آسان انداز میں عوام تک پہنچائیں۔اُنہوں نے کہا، ’’ڈِسٹرکٹ اِنفارمیشن سینٹرز بنیادی سطح پر محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کا آئینہ ہیں۔ ان کا کردار محض معلومات کی ترسیل تک محدود نہیں بلکہ یہ اِنتظامیہ، میڈیا اور لوگوںکے درمیان ایک اہم رابطے کا ذریعہ بھی ہیں۔ ضروری ہے کہ ہر ضلعی یونٹ لگن، پیشہ ورانہ مہارت اور ذِمہ داری کے واضح احساس کے ساتھ اَپنے فرائض انجام دے۔‘‘ڈائریکٹر صاحبہ نے کہا، ’’بروقت اور قابلِ اعتماد معلومات مؤثر عوامی ابلاغ کی بنیاد ہیں۔ ہماری توجہ اس بات پر ہونی چاہیے کہ مصدقہ معلومات مناسب ذرائع کے ذریعے عوام تک پہنچائی جائیں اور اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ حکومت کی کامیابیوں اور اقدامات کی مناسب اور حقائق پر مبنی کوریج ہو۔‘‘اُنہوں نے تشہیر او رمعلومات کی ترسیل کو مزید متحرک ، نتائج پرمبنی او ربدلتے ہوئے میڈیا کے منظرنامے سے ہم آہنگ بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔اُنہوں نے ضلعی اَفسران پر زور دیا کہ وہ وسیع تر رسائی اور عوامی شمولیت کو یقینی بنانے کے لئے تشہیر کے رویتی ذرائع کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کا بھی مؤثر اِستعمال کریں۔ اُنہوں نے میڈیا کے ساتھ فعال رابطے اور مقامی میڈیا اداروں کے ساتھ خوشگوار اور پیشہ ورانہ تعلقات برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے ساتھ بہتر تال میل قائم کرنے کی ہدایت دی تاکہ اہم سرکاری تقریبات، عوامی رابطہ پروگراموں اور ترقیاتی سرگرمیوں کی جامع کوریج یقینی بنائی جا سکے۔ڈائریکٹر اِنفارمیشن نے محکمہ کی تشہیر میں جدت لانے کی ضرورت کو اُجاگر کرتے ہوئے ضلعی یونٹس کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ مقامی سطح پر کامیابی کی کہانیوں، ترقیاتی سنگ میلوںا، ثقافتی ورثے اور عوام دوست اقدامات کو نشاندہی کریں تاکہ انہیں پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے وسیع پیمانے پر اُجاگر کیا جا سکے۔اُنہوں نے مزید کہا، ’’ہر ضلع میں ترقی، اِختراع اور عوامی شرکت سے متعلق اپنی منفرد کہانیاں موجود ہیں۔ ہمارے افسران کو چاہیے کہ وہ ایسی کہانیوں کی نشاندہی کریں اور انہیں نمایاں طور پر عوام کے سامنے لائیں۔ مؤثر مواصلات صرف سرکاری تقریبات تک محدود نہیں رہنی چاہئیںبلکہ ان میں زمینی سطح پر حکومتی اقدامات کے اثرات کی عکاسی بھی ہونی چاہیے۔‘‘ممتا یادو نے سرکاری ذِمہ داریوں کی انجام دہی میں جوابدہی، باقاعدہ نگرانی اور پیشہ ورانہ معیار کی پابندی کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔ اُنہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ صدر مقامات کے ساتھ باقاعدہ رابطہ برقرار رکھیں، رپورٹس کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائیں اور محکمانہ تشہیر کے معیار اور تسلسل کو مزید بہتر بنائیں۔اُنہوں نے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ (ڈِی آئی پی آر) کی اِدارہ جاتی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ محکمانہ مواصلاتی نظام کو مزید مؤثر اور عوامی ضروریات سے ہم آہنگ بنانے کے لئے مربوط، جوابدہ اور ٹیکنالوجی پر مبنی طریقہ کار کلیدی اہمیت کا حامل ہوگا۔ڈائریکٹر صاحبہ نے تمام ضلعی یونٹوں پر زور دیا کہ وہ نئے عزم اور لگن کے ساتھ کام کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ حکومت اور عوام کے درمیان ایک قابلِ اعتماد رابطے کے پُل کے طور پر اپنا کردار مؤثر انداز میں ادا کرتا رہے۔

پچھلی خبر

کابینہ نے162.72 کروڑ روپے کی لاگت سے جموں و کشمیر میں دو نئے صنعتی اسٹیٹس کی منظوری دی

اگلی خبر

ساگر نے پاور سیکٹر کا جائزہ لیا اور سرماکی جامع تیاریوں او رمنصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایت

کشمیر امن نیوز سروس

کشمیر امن نیوز سروس

کشمیر امن جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والا ایک نیوز ادارہ ہے جو خطے اور اس سے باہر کی خبروں، معلومات اور مختلف نقطۂ نظر کو قارئین تک پہنچاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ساگر نے پاور سیکٹر کا جائزہ لیا اور سرماکی جامع تیاریوں او رمنصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایت
کشمیر

ساگر نے پاور سیکٹر کا جائزہ لیا اور سرماکی جامع تیاریوں او رمنصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایت

30 اکتوبر 2026
کشمیر

کابینہ نے162.72 کروڑ روپے کی لاگت سے جموں و کشمیر میں دو نئے صنعتی اسٹیٹس کی منظوری دی

30 اکتوبر 2026
منوج سنہا سے آئی ایف ایس افسران کی ملاقات۔ جموں و کشمیر کی عالمی تشہیر پر تبادلہ خیال
کشمیر

منوج سنہا سے آئی ایف ایس افسران کی ملاقات۔ جموں و کشمیر کی عالمی تشہیر پر تبادلہ خیال

23 اکتوبر 2026
پٹیشن کمیٹی نے اشیائے خورد نوش میں ملاوٹ کا جائزہ لیا
کشمیر

پٹیشن کمیٹی نے اشیائے خورد نوش میں ملاوٹ کا جائزہ لیا

23 اکتوبر 2026
جاوید رانا نے ’فارسٹ رائٹس ایکٹ کی مؤثر عمل آوری پر زور دِیا
کشمیر

جاوید رانا نے ’فارسٹ رائٹس ایکٹ کی مؤثر عمل آوری پر زور دِیا

23 اکتوبر 2026
صحت اور عمر کے باعث اپنی اصل تنظیم ’آر ایس ایس‘ میں واپسی کا فیصلہ کیا: اشوک کول
کشمیر

صحت اور عمر کے باعث اپنی اصل تنظیم ’آر ایس ایس‘ میں واپسی کا فیصلہ کیا: اشوک کول

22 اکتوبر 2026

کشمیر امن

کشمیر امن جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والا ایک نیوز ادارہ ہے جو خطے اور اس سے باہر کی خبروں، معلومات اور مختلف نقطۂ نظر کو قارئین تک پہنچاتا ہے۔

مقامی میڈیا کے منظرنامے میں مضبوط موجودگی کے ساتھ، کشمیر امن اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے 24×7 خبروں کی کوریج فراہم کرتا ہے، جبکہ اس کی پرنٹ اشاعت اور ای پیپر ایڈیشن بھی قارئین کے لیے دستیاب ہیں۔

پتہ: نزد مسجد شریف، ابی گزر، سری نگر، جموں و کشمیر - 190001۔
موبائل: +91-9906123456
ای میل: kashmiramaneditor@gmail.com

گوشہ

  • اداریہ
  • ایڈیٹر کی پسند
  • بڑی خبر
  • تازہ ترین خبریں
  • تعلیم
  • جموں و کشمیر
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • قومی خبریں
  • نقطہ نظر
  • ٹاپ کنٹینٹ
  • ٹیکنالوجی
  • کشمیر
  • کھیل

اہم صفحات

  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • اپنی تحریر بھیجیں
  • پرائیویسی پالیسی

ہمارے ساتھ جڑیں

فیس بک انسٹاگرام ایکس یوٹیوب

© 2026 کشمیر امن - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
ڈیزائن اور تیار کردہ: معروف لون

imunify-bot-check
No Result
View All Result
  • اپنی تحریر بھیجیں
  • تازہ خبریں
  • رابطہ کریں
  • صفحہ اول
  • پرائیویسی پالیسی
  • ہمارے بارے میں

© 2026 کشمیر امن - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
ڈیزائن اور تیار کردہ: معروف لون