کشمیر امن
No Result
View All Result
انگریزی میں پڑھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ خبریں
  • جموں و کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • تعلیم
  • سیاست
  • ایڈیٹر کی پسند
  • اداریہ
  • نقطہ نظر
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • ای پیپر
  • صفحہ اول
  • تازہ خبریں
  • جموں و کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • تعلیم
  • سیاست
  • ایڈیٹر کی پسند
  • اداریہ
  • نقطہ نظر
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • ای پیپر
No Result
View All Result
کشمیر امن
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ خبریں
  • جموں و کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • تعلیم
  • سیاست
  • ایڈیٹر کی پسند
  • اداریہ
  • نقطہ نظر
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • ای پیپر
صفحہ اول کھیل

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے پولوویو میں تین روزہ ’ کشمیر میراتھن ایکسپو‘ کا اِفتتاح کیا

عوام سے اتوار کی میراتھن میں جوش و خروش سے شرکت کی اپیل

کشمیر امن نیوز سروس از کشمیر امن نیوز سروس
22 اکتوبر 2026
in کھیل
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے پولوویو میں تین روزہ ’ کشمیر میراتھن ایکسپو‘ کا اِفتتاح کیا

سری نگر//وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج پولو ویو سری نگر میں’ کشمیر میراتھن۔ 2026 ‘کی تین روزہ نمائش کا اِفتتاح کیا۔ یہ نمائش 25 ؍اکتوبر (اتوار) کو منعقد ہونے والے اس ایونٹ کے تیسرے ایڈیشن کی تیاریوں کے آخری مرحلے کی نشاندہی کرتی ہے۔وزیر اعلیٰ نے سرکاری محکموں، پرائیویٹ سپورٹس فرموں اور ایونٹ کے شراکت داروں کی جانب سے لگائے گئے مختلف سٹالوں اور کاؤنٹروں کا معائینہ کیا جن میں فٹنس، آؤٹ ڈور سرگرمیوں اور کھیلوں کے متحرک کلچر کو فروغ دینے کے لیے کھیلوں کا سامان، آلات اور لوازمات کی وسیع رینج نمائش کے لئے رکھی گئی ہے۔اِس نمائش میں میراتھن میں حصہ لیناے والوں کے لئے بِب کلیکشن سینٹرز اور موقعہ پرہی رجسٹریشن کاؤنٹرز بھی قائم کئے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ کشمیر میراتھن ملک بھر اور بیرونِ ملک سے دوڑنے والوں کو اپنی طرف راغب کرے گی جس سے خطے میں ایک بڑے سپورٹس ایونٹ کے طور پر اس کی حیثیت مزید مستحکم ہوگی۔اُنہوں نے کہا، ’’کشمیر میراتھن کا اِنعقاد تیسری بار کیا جارہا ہے ۔ اتوار کو لوگ نہ صرف ملک کے مختلف حصوں سے بلکہ بیرونِ ملک سے بھی اس میں حصہ لینے آئیںگے ۔ ہر دوڑ کی اپنی خوبصورتی ہوتی ہے لیکن کشمیر میراتھن کے گرد و پیش کا ماحول بے مثال ہے۔ اِس میںدی جانے والی انعامی رقم بھی کئی دیگر دوڑوں کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے۔‘‘وزیراعلیٰ نے مقامی صلاحیتوں کی حوصلہ اَفزائی کے لئے ایک نئے اقدام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مقامی رنروں کے مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے لئے ایک علیحدہ انعامی زمرہ متعارف کیا گیا ہے۔اُنہوں نے کہا، ’’اس برس اَپنے مقامی رنروںکے مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہاف میراتھن اور فل میراتھن دونوں میں شرکت کی ترغیب کے طور پر ان کے لئے انعامات متعارف کئے گئے ہیں۔‘‘ اُنہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے مقامی کھلاڑیوں کی شرکت میں اضافہ ہوگا۔عمر عبداللہ نے کشمیر میراتھن کے پہلے دو ایڈیشنوں میں اپنی شرکت کو یاد کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ اس سال بھی رنروں اور کھیلوں کے شائقین کی جانب سے جوش و خروش سے بھرپور شرکت دیکھنے کو ملے گی۔ جن لوگوں نے ابھی تک رجسٹریشن نہیں کی، انہیں نمائش میں دستیاب موقع سے فائدہ اٹھانے کی تلقین کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا، ’’جنہوں نے ابھی تک رجسٹریشن نہیں کی، ان کے پاس یہاں اب بھی موقع ہے۔ آئیں، رجسٹر کریں اور میراتھن میں حصہ لیں۔ جیتنا اتنا اہم نہیں جتنا شرکت کرنا ہے۔حصہ لیں اور میراتھن کا لطف اُٹھائیں۔‘‘

پچھلی خبر

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے اننت ناگ میں ترقیاتی پیش رفت اور سرکاری سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لیا

اگلی خبر

سیکرٹری MoSJ&E نے جموں و کشمیر کی بنیادی سطح پر فلاحی رسائی اور منشیات کے خلاف حکومت کے جامع انداز کی تعریف کی

کشمیر امن نیوز سروس

کشمیر امن نیوز سروس

کشمیر امن جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والا ایک نیوز ادارہ ہے جو خطے اور اس سے باہر کی خبروں، معلومات اور مختلف نقطۂ نظر کو قارئین تک پہنچاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

No Content Available

کشمیر امن

کشمیر امن جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والا ایک نیوز ادارہ ہے جو خطے اور اس سے باہر کی خبروں، معلومات اور مختلف نقطۂ نظر کو قارئین تک پہنچاتا ہے۔

مقامی میڈیا کے منظرنامے میں مضبوط موجودگی کے ساتھ، کشمیر امن اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے 24×7 خبروں کی کوریج فراہم کرتا ہے، جبکہ اس کی پرنٹ اشاعت اور ای پیپر ایڈیشن بھی قارئین کے لیے دستیاب ہیں۔

پتہ: نزد مسجد شریف، ابی گزر، سری نگر، جموں و کشمیر - 190001۔
موبائل: +91-9906123456
ای میل: kashmiramaneditor@gmail.com

گوشہ

  • اداریہ
  • ایڈیٹر کی پسند
  • بڑی خبر
  • تازہ ترین خبریں
  • تعلیم
  • جموں و کشمیر
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • قومی خبریں
  • نقطہ نظر
  • ٹاپ کنٹینٹ
  • ٹیکنالوجی
  • کشمیر
  • کھیل

اہم صفحات

  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • اپنی تحریر بھیجیں
  • پرائیویسی پالیسی

ہمارے ساتھ جڑیں

فیس بک انسٹاگرام ایکس یوٹیوب

© 2026 کشمیر امن - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
ڈیزائن اور تیار کردہ: معروف لون

No Result
View All Result
  • اپنی تحریر بھیجیں
  • تازہ خبریں
  • رابطہ کریں
  • صفحہ اول
  • پرائیویسی پالیسی
  • ہمارے بارے میں

© 2026 کشمیر امن - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
ڈیزائن اور تیار کردہ: معروف لون